سری نگر(ڈیلی پیغام ) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرت سے ہی ممکن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے مقبوضہ کشمیر میں امن اور استحکام آئے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا والد کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ پ±رتشدد حالات میں کشمیری ہی مر رہے ہیں لہٰذا بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے کیوں مقبوضہ کشمیر میں امن و استحکام دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Please follow and like us: