لاہور(ڈیلی پیغام) نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ، سول سوسائٹی کی آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست میں نشان دہی کی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز تسلسل کے ساتھ عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں اور چند روز پہلے کوٹ مومن میں دوبارہ توہین آمیز تقاریر کی گئیں ہیں جو کہ قابل دست اندازی جرم ہے لہٰذانواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی لگا تے ہوئے پیمرا کو تقاریر نشر کرنے سے رو کنے کا حکم دیا جائے۔

Please follow and like us: