کراچی (ڈیلی پیغام )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے کہا بلوچستان میں تخت رائیونڈ کے بجائے صوبے کے عوام سے وفادار حکومت کی ضرورت ہے۔نواز لیگ نے بلوچستان کی سیاست اور عوام کو شدید نقصان پہنچایا۔عوام کی طرف سے نواز لیگ کے خلاف عدم اعتماد کی شروعات ہو چکی ہے۔ملاقات میں علی مدد جتک، اقبال شاھ، صابر بلوچ، اعجاز بلوچ، سربلند جوگیزئی و دیگر موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا 2018 انتخابات کے بعد بلوچستان میں جیالا وزیراعلی ہوگا۔

Please follow and like us: