واشنگٹن (ڈیلی پیغام ) وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ آج یعنی جمعہ کو ہوگا۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے امریکی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا جب کہ صدرذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں، ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہوگا۔ وائٹ ہاﺅس کے نائب پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے کاکہنا ہے کہ میڈیا ٹرمپ کی ذہنی کیفیت کو منفی طور پر بڑھا چڑھا کے پیش کررہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ سیاست کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔ ہوگن گڈلے نے ماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے اآاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

Please follow and like us: