کراچی ( ڈیلی پیغام )نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کی 15 ر±کنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، اعلان کردہ اسکواڈ میں فٹنس مسائل سے دوچار عثمان شنواری اور عماد وسیم کو ڈراپ کیا گیا جبکہ حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔انضمام الحق کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر کے مطابق آل راونڈر عماد وسیم تاحال گھٹنے کی انجری پر قابو نہیں پاسکے جبکہ عثمان شنواری اسٹریس فریکچر کے باعث ٹیم میں نہیںتاہم نیوزی لینڈ کے خلاف 3ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سرفراز احمدکپتانی کے فرائض انجام دیں گےجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عمر امین، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، محمد نواز،حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us: