لندن (ڈیلی پیغام) ایکواڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو اپنی شہریت دیدی۔ واضح رہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک کی خفیہ حساس دستاویزات اور راز کے انکشافات کرنے پر جولین اسانج کو سویڈن میں انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اسے 2012ءمیں وہاں سے نکال دیا گیا۔ اسانج نے لندن پہنچ کر ایکواڈور کے سفارتخانے میں سیاسی پناہ حاصل کی۔ گزشتہ روز اس کی شہریت کی درخواست منظور ہونے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے ایکواڈور کی وزیرخارجہ نے برطانیہ پر جولین اسانج کا مسئلہ باوقار انداز سے حل کرنے پر زور دیا۔

Please follow and like us: