نوابشاہ (ڈیلی پیغام) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہا ہے امریکہ سے تعلقات بگاڑنا حماقت ہو گی، آئندہ حکومت امریکہ سے تعلقات کو بہتر کرے گی۔ زرداری ہاو¿س میں پی پی ورکرز سے خطاب، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئندہ حکومت میں نواز شریف اپوزیشن میں ہونگے۔ نواز شریف کی موجودہ بی ٹیم مسائل حل نہیں کر سکتی۔ مجھے تو سینٹ کے الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں۔ ایک سوال پر کہا شوگر ملیں میری ملکیت نہیں اس کی تحقیقات ہو چکی ہیں۔ نواب شاہ میں پینے کے پانی کیلئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز دئیے ہیں۔ نواب شاہ میں گرلز کیڈٹ کالج کا تحفہ دیا جو پورے ملک میں نہیں۔ سندھ میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہم تو اپنے آئی جی کو بھی نہیں ہٹا سکتے۔ آصف زرداری نے کہا کہ عام انتخابات قبل از وقت نہیں ہونے چاہیں۔ حکومتی بی ٹیم کی کوتاہیوں سے یہ حکومت چلتی نظر نہیں آ رہی۔ پنجاب حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب رات کے اندھیرے میں تعزیت کرنے قصور پہنچے۔ قصور واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔ آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا گزشتہ الیکشن میں ہمیں تین صوبوں سے زیرو کیا گیا اور صوبے سندھ ہم نے اپنی طاقت پر جیتا تھا آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان سے کلین سویپ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) خود حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے کس پر سازش کا الزام عائد کررہی ہے اس کے رہنما بوکھلا گئے ہیں حکومت کرنا ا?سان نہیں جو غلطیاں نواز شریف نے کیں وہی اسے لے ڈوبے گی۔ ا?ئند الیکشن کی حکمت عملی دیکھ کر فیصلہ کریں گے میرے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ ہیں ا?ہستہ ا?ہستہ اپنی حکمت عملی واضع کریںگے کارکن الیکشن کے تیاری شروع کردیں کسی وقت بھی طبل بج سکتا ہے ہمیں مائنس کرنے کے خواب دیکھنے والے خود مائنس ہوگئے ہیں۔ ہمیں لڑائی کی سیاست نہیں کرنی بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے انہوں نے کہا کہ الزام عائد کرنے والے اپنی عادت سے مجبور ہیں انہوں نے الزام لگایا ہے ایم این اے فریال تالپور کوسب اختیارات دئے گئے ہیں میں انہیں بتانا چاہتا ہوں فریال تالپور کو میں نے اختیارت نہیں دیئے بلکہ بی بی شہید نے دیئے تھے بی بی شہید جلا وطن تھی اور میں جیل میں تھا اس کڑے وقت میں پیپلز پارٹی کو فریال تالپور نے سنبھالا۔ آئی این پی کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا عام انتخابات جلد ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں البتہ سینٹ کے انتخابات ضرور ہونگے۔

Please follow and like us: