ممبئی (ڈیلی پیغام) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے امید سے ہونے سے متعلق بے بنیاد خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں افواہ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کی شادی کامیاب تو ہوئی لیکن دونوں اکثر میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں خواہ وہ خبر وزن بڑھنے کی ہو یا بغیر میک اپ تصویر وائرل ہونے کی، لیکن اب کافی عرصے سے یہ کہا جارہا تھا کہ بپاشا باسو ا±مید سے ہیں اور گائنا کالوجسٹ سے چیک اپ کرارہی ہیں لیکن اداکارہ نے تمام افواہوں کی تردید کردی۔
بپاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپنے ا±مید سے ہونے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر یہ مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی ہے میں کار میں بیٹھی تھی اور میرا بیگ میری گود میں تھا اسے دیکھ کر میڈیا کے نمائندوں نے دوبارہ میرے حاملہ ہونے پر قیاس آرائیاں شروع کردیں لیکن میں ا±مید سے نہیں ہوں اطمینان رکھیں کہ ہمارے فیصلے کے بعد ہی ایسا کچھ ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے بعدازاں دونوں اداکار 2016ءمیں شادی کے بندھن میں بندھے، یہ اداکار کرن سنگھ کی تیسری اور بپاشا باسو کی پہلی شادی ہے۔

Please follow and like us: