آسمان کھاگیا کہ زمین نگل گئی ؟
نقیب اللہ کے قاتل راو انوار کہاں ہیں آئی جی سندھ سمیت کسی کو علم نہیں !
راو انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے‘ اے ڈی خواجہ

کراچی(ڈیلی پیغام) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ راو¿ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے راو انوار کی گرفتاری کے لیے تین دن دیئے ہیں اور ہم اس حکم پرعمل کرتے ہوئے راو انوار کو گرفتار کرکے پیش کریں گے۔صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ راو¿ انوار کہاں ہیں تو فوری طور پر وہاں سے پکڑ لیتا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نجی طیارہ آپریٹرز سے اور وزارت داخلہ سے حلف نامہ طلب کرلیا ہے، راو انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راو انوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Please follow and like us: