آئندہ کوئی کمیشن نہیں بنائے گا ‘ چیف جسٹس
کمیشن بناکر معاملہ کونے میں ڈال دیا جاتا ہے ‘ میاں ثاقب نثار

لاہور(ڈیلی پیغام) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کی جانب سے مستقبل میں کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد کردی۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ کوئی کمیشن نہیں بنائے گا، اسلام آباد میں قتل ہونے والے صحافی سلیم شہزاد کے قتل پر کمیشن بنا لیکن آج تک پتہ نہیں لگا کہ انھیں کس نے قتل کیا، کمیشن بناکر معاملہ کو کونے میں ڈال دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ سلیم شہزاد مئی 2011 میں اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے جس کے دو روز بعد ان کی تشدد زدہ لاش منڈی بہاو¿الدین کے نواح میں ایک نہر سے ملی۔

Please follow and like us: