سرینگر(اے این این ) حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو مد نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لبریشن فرنٹ سربراہ محمدیاسین ملک نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کریم ہمیں ایثار کا درس دیتا ہے تاکہ ہم اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دینے کا جذبہ پیدا کرسکیں۔ سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میںیاسین ملک کا کہناتھا کہ ہمارا سماج جو ناجائز فوجی تسلط کی تباہی جھیل رہا ہے اور جہاں آئے روز لوگ قتل کئے جارہے ہیں، کشمیر جل رہا ہے اور کسی کو کوئی فلر تک لاحق نہیں اور نا ہی کوئی کشمیریوں کی آہ و بکا کی جانب متوجہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہند نواز سیاست کار اور اسمبلی ممبران کا پہلا اور بنیادی کام ہی ان قاتلوں اور ظالموں کو مواخذے سے استثنا فراہم کرنا ہے لیکن اس حقیقت کو جان لینے کے بعد ہم پر بھی فریضہ عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل میں ان منافق سیاست کاروں اور انکی جماعتوں کے فریب سے دور رہیں اور ان کا ہر ہر سطح پر بائی کاٹ کریں۔

Please follow and like us: