نئی دہلی(آن لائن)بھارتی دارلحکومت میں نائجیریا کے 3شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو دارالحکومت نئی دہلی کے اتم نگر علاقے میں ایک کمرے سے 3 افراد کی لاشیں ملی،جو کہ نائجیریین شہری ہیں،ہلاک ہونے والوں میں سے 2اس کمرے کا کرایہ دار کے طور پر رہنے کیلئے استعمال کرتے تھے جبکہ تیسرا شخص اس سے ملنے آیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،تا حال ان کی موت کی وجہہ معلوم نہیں ہو سکیں۔

Please follow and like us: