برسلز(ڈیلی پیغام) ۔بلجیم کے کرکٹر اسٹار اور آر بی سی سی  کرکٹ کلب کے کپتان وقاص علی راجہ نے فرسٹ ڈویژن میں پہلا ایوارڈ حاصل کرکے بلجیم میں کرکٹ کلبوں کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ یاد رہے وقاص علی راجہ بلجیم کرکٹ کی نیشنل ٹیم کے بیسٹ پرفامر ہیں۔جنہوں نےبہت کم عرصہ میں دنیاۓ کرکٹ میں کامیابیاں حاصل کرکےاپنا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں یورپی ممالک میں کرکٹ کو عام کرنے کے لیے نٸی نسل میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ وقاص علی راجہ نےکہا کہ یورپی ممالک میں فٹ بال جیسے کھیل کو بہت زیادہ پذیراٸی ملی ہوٸی ہے۔جبکہ کرکٹ کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کےلیےکرکٹ کلبوں اور کرکٹ کوچنگ کے ذریعے مستحکم کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بلجیم میں کرکٹ کلبوں اور کھلاڑیوں کو وہ مراعات اور سہولیات جو دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو دی جاتی ہیں۔ وہ میسر تو نہیں لیکن اسکے باوجود پاکستان سے آۓ مقیم لوگ اپنی گوناگومصروفیات کے باوجود کرکٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کمیونٹی کے مخیر حضرات اور سیاسی سماجی لیڈران کرکٹ کی بہتری کے لیے کرکٹ کلبوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزاٸی کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس دفعہ کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات یورپی دارالحکومت برسلز سے شروع ہونا یورپی ممالک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

Please follow and like us: