Photo Video Grab

ہالیںڈ کے شہر یوتریخت کے میئر کا کہنا ہے کہ ٹرام پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔ یوتریخت کے میئر جان وان زینن نے ٹوئٹر پرجاری ویڈیو بیان میں کہا کہ ’ اب تک ہم 3 ہلاکتوں کی تصدیق کرسکتے ہیں جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے‘۔ ڈچ انسداد دہشت گردی سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے شہر یوتریخت میں ٹرام پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں کئی مقامات پر فائرنگ ہوئی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق انسداد دہشت گردی چیف پیٹر جاپ آل برسبرگ نے ہیگ میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’ آج صبح یوتریخت میں مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی ‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ مسلح شخص کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن جاری ہے‘۔ ڈچ قومی انسداد دہشت گردی سروس کے سرابرہ نے کہا کہ ’ این سی ٹی وی یوتریخت کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، ہم دہشت گردانہ مقاصد کو مسترد نہیں کرسکتے، کرائسس ٹیم متحرک ہے‘۔ یوتریخت میں ٹرام پر فائرنگ سے متعلق ڈچ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ترک نژاد شخص کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مشتبہ ترک نژاد شخص کی تصویر جاری کی ہے جس کا نام 37 سالہ گوک مین ٹینس بتایا گیا ہے اور عوام کو مشتبہ شخص تک رسائی سے خبردار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہالینڈ کے شہر یوتریخت میں مسلح شخص کی جانب سے ٹرام پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔  یوتریخت کے مغربی حصے میں ٹرام اسٹیشن کے قریب واقع اسکوائر کو حکام نے گھیرے لے لیا اور جائے وقوع پر ایمرجنسی سروس سمیت ریسکیو ادارے پہنچ چکے ہیں۔

Please follow and like us: