مہمند ایجنسی: وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت وفاقی وزراء اور چیئرمین واپڈا لیفٹینٹ ریٹائرڈ مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 34 سال پہلے بننے والے ڈیمز اب تک کیوں نہ بنے جب کہ وزیراعظم احتساب کا عمل کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے سکھایا تھا کہ کرسی اہم نہیں ہوتی کام اہم ہوتاہے، دشمن قوتوں نے ملک کو بنجر بنانے کی پوری کوشش کی، یہ قوم ملک کے لیے مہنگائی سمیت ہر پریشانی برداشت کرنے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ مہمند ڈیم کی اونچائی 700 فٹ ہے جب کہ ڈیم 800 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مہمند ڈیم میں 1293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جب کہ منصوبے پر کام جولائی 2024 میں مکمل ہو گا۔

Please follow and like us:
error