برسلز ( مرزا عمران بیگ) فاٹا سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی نے پشتون آرگنائزیشن کی طرف سے برسلز میں دیئے گئے ڈنر میں شرکت کی بعد ازاں چیئرمین یورپ نوید خان صدر یورپ عرب گل مولاگورائی , صدر بیلجئم جمیل خان , نائب صدر ڈاکٹر اسماعیل خان سے علاقے کی تعمیر و ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ فاٹا پاکستان کا پسماندہ ایریا ہے مگر میں نے اپنے حلقہ میں تعلیم اور صحت کے شعبہ کو اولیت دی ہے علاقے میں سکولوں کی نہ صرف حالت بہتر بنائی ہے

بلکہ بچوں کے لئے تعلیم کا حصول آسان کیا ہے صحت کی شعبہ میں نئے منصوبے شروع کئے ہیں دشوار گزار راستوں کے لئے نئی سڑکوں کے منصوبہ جات بھی جاری ہے۔ نوید خان چیئر مین پشتون آرگنائزیشن یورپ نے کہا کہ ہم یورپ میں رہتے ہوئے پاکستانی عوام کے دکھ درد کو زیادہ محسوس کرتے ہیں اور پشتون آرگنائزیشن فاٹا کے عوام کی ترقی کے لئے آپ لوگوں کے ہم قدم ہے فاٹا پاکستان کے خوبصورت علاوقوں میں سے ایک ہے اس کے ٹورازم کو پروموٹ کرنے کی بہت ضرورت ہے اس ڈنر میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئر مین چوہدری پرویزاقبال لوسر نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
error