ویانا (نمائیندہ خصوصی) ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 43 ڈسکہ سیالکوٹ ایم پی اے چوہدری نوید اشرف بریار نجی دورہ پر آسٹریا میں طارق محمود بریار آف ونر نوئے سٹڈکی دعوت پر تشریف لائے تو پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر علی شرافت نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف بریار کے اعزاز میں لپلڈاودیوان ریسٹورنٹ 2ڈسٹرکٹ میں 19اکتوبر کی شام ایک پروقار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔چوہدری نوید اشرف نے ڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا ضامن اس وقت نواز شریف ہے وہ اسلیے کہ مسلم لیگ کی حکومت کے وزیر اعظم نواز شریف نے پوری دنیا کے دباو کے باوجود بھارت کے مقابلہ میں سات ایٹمی دھماکہ کیے جس پر آج ہم بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں اور نواز شریف ملک میں سی پیک لایا اور پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم کی اور پاک فوج کے ساتھ اور اعوام کی حمایت میں پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور مسلم لیگ کی حکومت میں پاکستان ترقی کی معیشت 7کے قریب تھی آج 3فیصد کے بھی نیچے ہے اور مہنگائی آسمان پر ہے اور اب عوام اس حکومت سے تنگ آ چکی ہے اگر پاکستان کو دوبارہ ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو مسلم لیگ ن کی حکومت ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی یے جس کا حل پاکستان میں دوبارہ صاف شفاف الیکشن ہیں۔ نواز شریف پر کوئی کرپشن آج تک ثابت نہیں ہو سکی۔اس سے قبل چوہدری نوید اشرف بریار اپنے دوست طارق محمود بریار کے ساتھ ریسٹورنٹ پہنچے تو مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر علی شرافت اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے اور ویانا میں خوش آمدید کہا۔

Please follow and like us:
error