برسلز(ڈیلی پیغام) ملک اخلاق احمد اعوان سرپرست اعلی پاکستان پیپلز پارٹی بلجیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین ماہ ہونے کو ہیں مگر ابھی تک نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار اسی طرح گرم ہے پوری دنیا کشمیریوں کی مظلومیت سے آگاہ ہو چکی ہے اور کشمیر ایشو پر پوری دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کررہی ہے مگر عالمی طاقتیں کشمیریوں پر ہونے والے والے مظالم پر کیوں خاموش ہیں اگر یہی ظلم کسی اور قوم پر ہوتا تو اب تک یو این او کی امن فوجیں آچکی ہوتیں ہمارا مطالبہ ہے مقبوضہ وادی سے فوری کرفیو اٹھایا جائے اور وادی میں امن بحال کر کے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے مودی حکومت جو چاہئے کر لے اب کشمیری آزادی لے کر ہی رہیں گے۔

Please follow and like us:
error