بدقسمتی سے ماضی میں ہم نے دوسروں کی لڑائی لڑ کے بہت نقصان اٹھایا۔ فاٹا کے علاقے میں تعلیم صحت اور سڑکوں سہولیات فراہم کی جائیں اور عدالتیں پشاور سے فاٹا منتقل کی جائیں ۔
عرب گل مولا گورائی صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ

حکومت نے جہاد کے تصور کو ختم کر کے قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ۔ پشتون آرگنائزیشن یورپ میں پاکستانیت کے فروغ کے لئے بلاشہ قابل قدر کام کر رہی ہے صاحبزادہ طارق اللہ خان سابق ایم این و سابق ناظم ضلع دیر

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اور خیبر پختون خوا ہ میں خاطر تبدیلی آئی ہے۔
عاقب للہ خان ایم پی اے صوابی

برسلز( ڈیلی پیغام ) پشتون آرگنائزیشن یورپ کی طرف سے پاکستان سے آئی سیاسی شخصیات کے اعزاز میں برسلز میں ایک پر تکلف دیا جس میں کیمونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی اس پروگرام میں پشتون آرگنائزیشن کے چیئرمین یورپ نوید خان صدر یورپ عرب گل مولا گورائی صدر بلجیم جمیل خان ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری پرویز لوسر سابق ممبر برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور طارق شاہ ، ڈاکٹر اسماعیل ، امجد شاہ اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ پشتونوں نے جس طرح قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں اور اب استحکام پاکستان میں پشتونوں کاقابل قدر رول ہے اورہمیں ان پر فخر ہے۔ ڈاکٹر منظور ظہور نے کہا کہ اوور سیز کیمونٹی نے کشمیریوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی خاص طور پر گزشتہ پانچ سالہ دور میں ممبر پارلیمنٹ کی حثیت ہر فورم پر اس ایشو کو اٹھایا ہے۔ نوید خان نے کہا کہ پشتون پاکستان کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت ہر قربانی کے لئے تیار ہیں پاکستان ہماری جان ہے۔ عرب گل مولا گورائی نے کہا کہ پشتون آرگنائزیشن نے یورپ سے چند سازشی عناصر کی طرف سے پشتونوں کے بارے میں پھیلائے گئے منفی تاثر کو ختم کیا اور پی ٹی ایم کو بے نقاب کیا اور ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے ساتھ ملکر یورپ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے اور پی ٹی ایم کی بیخ کنی کی ماضی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے دوسروں کی لڑائی میں اپنا نقصان کیا اب ضرورت ہے کہ پشتون ایریا کی ترقی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں خاص طور پر فاٹا کی عدالتیں ابھی تک پشاور میں ہیں پشتون آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ عدالتیں فاٹا ایریا میں منتقل کی جائیں

 

فاٹا سے سابقہ ایم این اے اور دو بار منتخب ہونے والے ضلعی ناظم دیر صاحبزادہ طارق للہ نے کہا کہ ماضی حکومتوں نے پاکستان کے لئے مسائل ان کی اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے اور ایک سازش کے تحت جذبہ جہاد کو ختم کیا گیا یورپ میں پشتون آرگنائزیشن کی پاکستان کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں۔ صوابی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور موجودہ ایم پی اے عاقب للہ نے کہا کہ اوورسیز کیمونٹی نے جس طرح کشمیر ایشو کو اجاگر کیا وہ قابل تعریف ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی حکومت میں عالمی سطح پر پاکستا ن کے وقار میں ا ضافہ ہوا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے بارے میں تاریخ میں پہلی دفعہ عالمی برادری کو حقائق سےآگاہی ہوئی ۔ آخر میں جمیل خان نے معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

Please follow and like us:
error