برسلز( ڈیلی پیغام) برسلز کی سماجی شخصیت تنویر بھٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضل رحمن پاکستانی سیاست کا ایک ایسا کردار ہے جس نے ہمیشہ پاکستان مخالف سیاست کی ہے اور کبھی کوئی ایسا موقع جانے نہیں دیا جب دشمنوں کے موقف کی تائید ہوتی ہو وزیر اعظم عمران خان نے یو این یو میں جس عمدہ طریقے سے عالمی سطح پر کشمیر کا موقف پیش کیا وہ تاریخ کا ایک حصہ بن چکا ہے اسلام کے بارے میں منفی پرپیگنڈے کا جواب دے کر عالم اسلام کے لیڈر ہونے کا حق ادا کردیا فضل رحمن ملک کی حالیہ ترقی اور کشمیر کی دوجہد میں جو تیزی آئی ہے اس کو روکنے کی کوشش کی ہے اور اس کی اس مذموم حرکت کی وجہ سے میڈیا اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹ چکی ہے اور انڈیا کی چال بھی یہی تھی اور فضل رحمن نے اپنی حرکتوں ںسے ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو تقویت پہنچائی ہے

Please follow and like us:
error