روٹرڈیم (ڈیلی پیغام) اے ون ٹی وی یوکے کے چیئرمین مبین رشید کی جانب سے آرگنائز کیئے جانے والے ماراتھن دو ہزار انیس کے سلسلہ میں یورپ کے مختلف ممالک میں ادبی محافل کا انعقاد کیاگیا، گزشتہ روز روٹرڈیم میں بھی منعقد کی جانے والی شام میں عالمی شہرت یافتہ شاعر، مصنف اور ادیب وصی شاہ مہمان شاعر تھے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی اور وصی شاہ کی شاعری سے خوب محزوز ہوئے، اس تقریب کو انعقاد کرنے کیلئے ہالینڈ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری تجمل نے خصوصی تعاون کیا تھا۔ بعد ازاں مہمانوں کو چوہدری تجمل نے اپنے آفس کا دورہ بھی کروایا۔

 

Please follow and like us:
error