مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی کا خطاب بڑی فکرمندی سے سنا ہے اورجواب میں مستعفی ہونے کافیصلہ کیاہے،عادل عبدالمہدی۔ فوٹو: فائل

 بغداد:  عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پرتشددہنگاموں کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ حکومت کے خلاف تقریباً دو ماہ سے جاری پرتشددہنگاموں کی وجہ سے کیا ہے۔عراقی وزیراعظم نے آرمی کمانڈر کو بھی برطرف کر دیا۔

وزیراعظم کے دفترسے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفٰی پارلیمنٹ میں پیش کریں گے تاکہ وہ اس بات پر غور کر سکے کہ نیا وزیراعظم کون ہو گا۔ ان کا کہناتھا کہ انہوں نے مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی کا خطاب بڑی فکر مندی سے سنا ہے اور ان کے مطالبے کے جواب میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Please follow and like us:
error