پاکستان کی ثقافت اور روائیتی تنوع کے پروگرام کا فرانس میں انعقاد

مرسائی:  پاکستان کے ثقافتی تنوع اور شاندار ورثہ کا پروگرام فرانس کے جنوب میں واقع بندرگاہ کے بڑے شہر مرسائی میں منعقد کیا گیا۔

مرسائی کی میئر کی جانب سے منعقد کیئے جانے والے اس پروگرام میں فرانسیسی عہدیداروں، فرانسیسی عوام کی بڑی تعداد اور فرانس کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

جناب محمد امجد عزیز قاضی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور انہوں نے میئر، شہر کے عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی کا پاکستانی ثقافت، تاریخ اور شاندار ورثہ کی بھرپور انداز سے نمائش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے فرانس اور پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے میں مدد ملے گی۔

محترمہ لیزیٹ نارڈوسی، مرسائی کی میئر نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی اراکین کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی اور تقریب کے انعقاد اور پاکستان کی ثقافت اور شاندار ورثہ کو خوبصورت انداز سے مرسائی کے عوام کیلئے پیش کرنے پر ان کی تعریف کی۔

بیرون ممالک میں اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے پاکستان کے مثبت پہلوؤں اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Please follow and like us:
error