:ویانا

نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے ولادتِ باسعادت مبارک کی تقریبات پوری دنیا میں جہاں جہاں بھی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجود ہیں بڑے جوش و خروش سے جشن کی تقریبات کاانعقاد کرتے ہیں اسی سلسلہ میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاک اسلامک سنٹر مسجد المدینہ ویانا آسٹریا میں مسجد المدینہ کے صدر اور معروف مذہبی سکالر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کی زیرِ صدارت جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر یوکے سے مترجم قرآن الکریم مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد مشرف حسین نے شرکت کی اور یورپین یوتھ تنظیم کے صدر عارف اور پاکستانی کمیونٹی کے ہرمکتبہ فکر کے لوگوں عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیاگیا۔علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے نظامت کے فرائض بھی سر انجام دیئے اور حاضرین شرکاء کو جشنِ میلاد النبی صلی کی مبارکباد دی اور تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اورمیلادالنبی صلی کی سیرت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب حضور پاک دنیامیں تشریف لائے تو ہرطرف نور ہی نور ہوگیا اور درختوں سمیت ہرچیز نےسجدہ کیااور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سچے نبی تھے انکے پاس غیر مسلم بھی اپنی امانتیں رکھتےتھے اور وہ صادق اور امین تھے۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں چوہدری قمرحسین،مقصوداحمد،رانامحمدادریس،شہریارخان،حاجی اکبر ودیگر شامل ہیں۔مہان خصوصی ڈاکٹر محمد مشرف حسین نے اپنے خطاب سے قبل حاضرین شرکاء کو جشن عید میلادالنبی صلی کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ جو سائنس دان آج کل تحقیق کر رہےہیں یہ سب کچھ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی صدیوں پہلے بتا دیں ہیں۔عید میلادالنبی والے دن اپنی خوشیوں میں غریبوں ،یتیموں،بیواوں کوبھی شامل کیاکریں اپکو حقیقی خوشی ملے گی حضور پاک اپنی امت کی بخشش کے لیے فکر مند رہتے تھے انہوں نے حضور پاک کی حالات زندگی پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔تقریب کے احتتام پر اجتماعی درود و سلام پیش کیا گیا اور ڈاکٹر مشرف حسین نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ،فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔آخر میں مسجد المدینہ کی جانب سے حاضرین شرکاء کو میلاد ڈنر دیا گیا۔

Please follow and like us: