(ویانااکرم باجوہ)
ویانا۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں”میں ہوں پاکستانی “کے زیرِ اہتمام اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت عرفان شاہد کی زیرِ نگرانی دیار غیر میں اُردو ادب کو فروغ دینے کے سلسلہ میں آشیانہ اعوان ویانا میں “ایک شام سید وصی شاہ کے نام”کے نام سے ایک ادبی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان کے معروف شاعر و اینکر سید وصی شاہ نے شرکت کی اور مقامی شاعر حضرات کے علاوہ اُردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے شرکاء نے بھاری تعداد نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض عرفان شاہد نے ادا کیے اور حاضرین شرکاء کا فرداً فرداً تعارف بھی کرایا۔مقامی شاعر حضرات میں پروفیسر ملک شوکت اعوان،راناعبدالسلام خان،مقصوداحمدمغل،
چوہدری قمر حسین،امتیاز آف برگن لینڈ،ملک عابد اور بابر فہیم خان نے اپنے اپنے لکھے کلام پیش کیے اور خوب داد وصول کی۔ننھے مصور محمد عبدالحادی نے اپنے ہاتھ سے بنی سید وصی شاہ کی تصویر سید وصی شاہ کو پیش کی تو سید وصی شاہ نے ننھے مصور محمد عبدالحادی کی تعریف کی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔راناعبدالسلام خان اور پرفیسر ملک شوکت اعوان نے اپنی اپنی لکھی ہوئی کتابیں سید وصی شاہ کو پیش کیں۔A1ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو معبین رشید نے پاکستانی آوور سیز کمیونٹی کے حوالہ سے اپنے چینل کے اغراض ومقاصد بیان کیے جسکو حاضرین نے بہت سراہا۔تقریب کے مہمان خصوصی سید وصی شاہ نے اپنے لکھے ہوئے کلام اور غزل شاعری کی صورت میں پیش کرکے حاضرین شرکاء سے خوب داد وصول کی۔سید وصی شاہ نے جیونیوز اینڈ جنگ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویاناکی پاکستانی کمیونٹی سے بہت پیار ھے اور خصوصی طور عالمی میوزیشن موزرات کا میں فائن ہوں اور مجھے خوشی ہوئی اور میں نے دیکھا کہ ویانا کی کمیونٹی قلم قاروں اور ادب سے بہت لگاؤ رکھتی ہے جو رات گے تک ادبی تقریب میں موجود ہیں۔انہوں نے مذید کہاکہ آپکی جو محبت پاکستان کے حوالہ سے ہے وہ قابلِ تعریف ہے ہر فرد پاکستان کی سربلندی کے لیے کوشاں ہیں ویانا والوں کی محبت اور میزبانی مدتوں یاد رکھوں گا۔یاد رہے کہ ادبی مشاعرہ میں پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر معروف عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور انکی مرکزی قیادت بھی موجود تھی اورمنہاج القرآن ڈنمارک کے علامہ ملک اعجاز احمد،منہاج القرآن آسٹریا کے صدر شیخ محبوب عالم وارثی ،چوہدری حفیظ آف لنز،معروف بزنس مین محفوظ خان ،ملک آمین اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
error