پاکستان میں کوئی بحران نہیں ، کچھ شر پسند بحران چاہتے ہیں ، نوید خان چیئرمین پشتون آرگنائزیشن یورپ

برسلز( عمران بیگ مرزا)
نوید خان چیئرمین پشتون آرگنائزیشن یورپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور قیامت تک اللہ کے فضل سے قائم رہے گا دشمن کی سازشیں ناکام ہوتی رہیں گی پاکستان کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا بلکہ ہمارے بڑوں نے اس کے حصول کے لئے جو قربانیاں دیںاس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی ملک دشمن عناصر آئے روز کوئی نہ کوئی ایسی سازش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے ملک بحران کا شکار ہو جائے مگر جب تک محب وطن لوگ ہیں پاکستانکی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا اس وقت بھی پاکستان میں کوئی بحران نہیں اورملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے

Please follow and like us:
error