جنوبی وزیرستان(ڈیلی پیغام)جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے بویہ کے گاؤں چارخیل میں آپریشن کیا۔

فورسز کو یہاں دہشتگردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے دو جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔

Please follow and like us:
error