تمام اسکول 15 دسمبر سے 9 جنوری تک بند رہیں گے۔ فوٹو : فائل

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں 15 دسمبر سے 11 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے رواں سال کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، اس بار بچوں کو موسم سرما کی پورے ایک ماہ کی چھٹیاں مل جائیں گی۔ موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا اور یہ 9 جنوری تک جاری رہیں گی۔

تاہم چھٹیوں کا آغاز 13 دسمبر سے ہی ہوجائے گا کیوں کہ جمعہ اور ہفتے کی چھٹی ہوتی ہے۔ اسی طرح 10 اور 11 جنوری کو بھی ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث تدریسی عمل کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔ یوں اس بار بچوں کو 13 دسمبر سے 11 جنوری تک پورے ایک ماہ کی چھٹیاں مل جائیں گی۔

Please follow and like us: