پشتون آرگنائزیشن یورپ پاکستان کی سا لمیت اوربقا ء کے لئے ہر قدم حکومت کے ساتھ ہے
عرب گل مولا گوری صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ

برسلز ( مرزا عمران بیگ) عرب گل مولا گوری صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے انقلابی اقدامات سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے عالمی برادری پاکستان کو ایک امن پسند اور جمہوری ریاست کے طور پر بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے پاکستان اپنے قدرتی وسائل اور خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا کی نگاہ کا مرکز بن رہا ہے انٹر نیشنل میڈیا پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت اور ایشین ٹائیگر قرار دے رہا ہے پاکستان کے اندرونی مسائل بھی آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہیں ڈالر کی اونچی اوڑان کا رخ نیچے کی طرف ہو چکا ہے جس سے مہنگائی کم ہورہی ہے اور بیرونی قرضوں کا حجم بھی گھٹ رہا ہے پشتون آرگنائزیشن یورپ حکومت پاکستان کے ان انقلابی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ملکی بقاء و سلامتی کی کاوشوں میں حکومت کے شانہ بشانہ کوشاں ہے

Please follow and like us: