برسلز (مرزا عمران بیگ) یورپی کونسل کی عمارت میں شروع ہونے والے دو روزہ یورپی سمٹ کے دوسرے دن آج اقتصادی اور مالی امور کے ساتھ ساتھ بریگزٹ کو زیر بحث لایا جائے گا یورپی یونین کے اس اہم سمٹ میں ممبر ریاستوں کے سربراہان اور حکومتی نمائندے شرکت کر رہے ہیں کل کے افتتاحی اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی, بجٹ اور خارجہ امور پر بحث ہوئی  اس اہم اجلاس کے سلسلہ میں سیکورٹی کے سخت انتظام ہیں اور ایک حفاظتی زون قائم کیا گیا ہے جس میں صرف مجاز افراد ہی پیدل جا سکتے ہیں

Please follow and like us: