برسلز (مرزا عمران بیگ) راجہ طارق محمود مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ کی وفات پر جہاں دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے وہیں سینئرصحافی اور سینئررہنما پی پی پی بلجئیم ملک اخلاق احمد نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ طارق محمود گجرات کے بابائے صحافت تھے۔ انھوں نے کہا گجرات ایک دانشمند سے مرحوم ہو گیا ہے۔ وہ نہایت ہی شفیق اور دوستوں کے دوست انسان تھے۔ خدا راجہ طارق کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

Please follow and like us: