نیشنل پریس کلب اسلام آباداور چاٸنیز لوکل سروسز کمپنی براق ٹائمز آکو کے درمیان جرنلسٹ کو سفری و دیگر سہولتیں مہیا کرنے کے حوالے سے باہمی یاداشت و معاہدہ پر آج جمعرات کو کلب لاٸبریری میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور گورننگ باڈی ممبران کی موجودگی میں دستخط ہوٸے۔ باہمی یاداشت کے معاہدہ پر دستحط نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے سیکرٹری کلب انور رضا اور براق ٹائمز آکو کی جانب سے کمپنی سی ای او ، ڈولنڈ لی نے کٸے ۔ معاہدے کے مطابق مقامی چینی کمپنی اپنی ٹیکسی ودیگر پانچ بشمول سروسز سے صحافیوں کو سفری و دیگر سہولتوں پر 30 فیصد تک رعایت مہیا کریں گی۔ یہ رعایت پریس کلب کے تمام ممبران کو حاصل ہوگی ۔ معاہدہ کے دیگر سہولتوں میں اسلام میں موجود صحافیوں کے لٸے سپورٹس و دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے لٸے تعاون بھی شامل ہے۔ مزکورہ معاہدہ میں سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا اور ممبر گورننگ باڈی مدثر چوہدری نے اہم کردار ادا کرتے ہوٸے ، صحافیوں کے لٸے خدمات کی ایک اور مثال قاٸم کی ہے ۔ یہ سفر انشااللہ جاری رہے گا۔ جو کے صحافیوں کی خوشحالی پر منتہج ہوگا ۔



Please follow and like us: