علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامورپر بات چیت کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : ٹویٹر

ابو ظہبی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظہبی کے امیر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابوظہبی پہنچے جہاں انہوں ابوظہبی کے امیرشیخ محمد بن زیدالنہیان اور متحدہ عرب امارات آرمڈ فورسزکے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

Please follow and like us: