سانحہ اے پی ایس پر آج بھی دل گرفتہ ہیں مگر پاکستان کی بقاء کے لئے پر عزم ہیں
پشتون رہنماؤں نوید خان و عرب گل مولا گوری کا یوم شہداء اے پی ایس پر تعزیتی بیان

برسلز (مرزا عمران بیگ)نوید خان چیئر مین اور عرب گل مولا گوری صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا افسوس ناک باب ہے جس کی تکلیف ہمیشہ یاد رکھی جائے گی پاکستان کے دشمن نے پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی بزدل دشمن نے معصوم بچوں کو اپنی سفاکیت کا نشانہ بنایااور آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردانہ حملہ کر کے نہتے اور معصوم بچوں اور اساتذہ کا مقدس خون بہایا دشمن کی اس مذموم اور بزدلانہ حرکت کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی ہم ایک بار پھر دشمن پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس سانحہ پر مغموم ضرور ہیں مگر پر عزم ہیں ہم دشمن کے ہر وار کو نکام بنائیں گے ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کا ہر لحاظ سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور پوری قوم پاک مسلح افواج کے شانہ بشانہ اور ہم قدم ہے پاکستانی قوم اس قسم کے بزدلانہ اور مذموم ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں ہم ایک زندہ قوم ہیں اور دشمن کو للکارنا جانتے ہیں

Please follow and like us: