سولہ دسمبر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ایک غمگین اورافسردہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا
سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس پشاور اپنوں کی غداری اور مکار دشمن کی سازش کی وجہ سے ہوا
عرب گل مولاگورائی, نوید خان پشتون لیڈر یورپ

برسلز ( مرزا عمران بیگ) عرب گل مولا گورائی صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ اور نوید خان چیئرمین یورپ نے سانحہ پشاور اور سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے منعقدہ ڈیلی پیغام فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا بنیادی سبب مکار دشمن کی چالاکی اور اپنوں کی غداری تھا آج بھی ہمیں اسی دشمن سے واسطہ ہے جو مختلف ناموں سے سازشیں کر رہا ہے کبھی لسانی,کبھی مذہبی اور کبھی علاقائی بنیادوں پر نفرتیں پھیلا کر فساد برپا کر رہا ہے ہمیں دشمن کی اس چال کو سمجھتے ہوئے اور سقوط ڈھاکہ کی وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے چوکنا رہنا ہوگا ہمارے ہمسائے ممالک ایران اور افغانستان جن سے ہمارا اسلامی بھائی چارے کے رشتے کے ساتھ ساتھ دہائیوں کے کلچرل اور ثفافتی مشرکہ تعلقات ہیں اور دشمن نہیں چاہتا کہ ہمارے تعلقات ان کے ساتھ اچھے ہوں ہمیں انپی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہے اور دشمن کی مکارانہ سازشوں کو بے نقاب کرنا ہے

پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے بڑے مسائل کا شکار رہا ہے اور مختلف محاذوں پر لڑ رہا ہے مگر آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردانہ وار کر کے ہمارے مستقبل کو چھیننے کی کوشش کی اس حملے میں 150بچے اور سٹاف شہید ہوئے یہ دہشت گردی کا ایسا واقعہ تھا جس نے ہمیں ہلاکر رکھ دیا اور الفاظ میں نہیں بتا سکتے کہ ہم پر کیا گزری اور پوری قوم کی یہی کیفیت تھی معصوم اور نہتے بچوں کو قتل کرنا دنیا کے کسی مذہب اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی اس افسوسناک سانحہ کی عالمی برادی اور انسانیت پسند طبقات نے شدید مذمت کی اور اسے انسانیت کا قتل قرار دیا سانحہ پشاور نہ ہم بھولے ہیں اور نہ کبھی بھول سکتے ہیں اس کے بعد پوری قوم ایک ہو گئی حکومت نے اقدامات کئے جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں پاکستان میں اب امن قائم ہے انٹر نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں یو این او پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے چکی ہے امریکہ اور برطانیہ کے معتبر میگزین پاکستان کو سیاحت کے لئے بہترین ممالک کی فہرست میں نمبر ایک کا درجہ دے چکے ہیں اس موقع پر ہم پشتون آرگنائزیشن پوری قوم سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارا دشمن بہت مکار اور چالاک ہے یہ مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے رہا ہے کبھی لسانی بنیادوں پر کبھی علاقائی بنیادوں پر اور کبھی مذہبی بنیادوں پر ہمیں لڑوانے کی کوشش، اس مکار دشمن سے چوکنا رہنے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے اپنے تمام اختلافات بھلا کر سب سے پہلے پاکستان کو سامنے رکھیں اور اپنی صفوں میں مکار دشمن کے آلہ کاروں کو نہ گھسنے دیں اور یہی ہماری کامیابی ہے اور یہی سانحہ پشاور کے موقع پر تعزیتی پیغام ہے

Please follow and like us: