فوادعالم کو شدید دباؤ کے باعث 10 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا فوٹو: فائل

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کو موقع نہ دینے کا اشارہ دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق سے جب پلیئنگ الیون میں فواد عالم کی شمولیت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم پچھلے 10 سال سے ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آیا، فواد عالم کی ضروت پڑی تو کھلائیں گے۔

واضح رہے کہ فواد عالم کو شدید دباؤ کے باعث 10 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں موقع نہیں دیا گیا۔

Please follow and like us: