شاہد خاقان عباسی کے پتے کا دوبارہ آپریشن کیا جائے گا، ذرائع: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

 ایل این جی کیس میں زیر حراست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی اور ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے، انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم  تاحال اسپتال میں داخلے کے لیے نہیں پہنچ سکے تاہم ان کےعلاج کے لیے اسپتال میں کمرہ مختص کردیا گیا ہے اور کسی بھی وقت سابق وزیر اعظم کے پتے کا دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں رواں سال 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا اور  وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Please follow and like us: