زلزلے کا مرکز ژوب کے شمال مشرق میں 73 کلومیٹر کی دوری پر تھا، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو: فائل

کوئٹہ: ژوب اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، اور اس کا مرکز ژوب کے شمال مشرق میں 73 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

Please follow and like us: