انٹورپن(مرزا عمران بیگ ) پوری دنیا میں ہر سال کی طرح حضرت عیسی علیہ سلام کا جشن ولادت پورے مذہبی عقیدت احترام سے منایا گیا کرسمس کی یہ تقریبا ت تین ہفتے جاری رہیں گی پاکستان کرسچیئن کمیونٹی بیلجیم کے زیر اہتمام ایک خصوصی دعاعیہ تقریب سینٹ فرانسس آف آسس اردو چرچ انٹورپن میں منعقد ہوئی جس میں انٹورپن کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں سے بھی مسیحی برادری نے بھرپور شرکت کی اس خصوصی تقریب میں کوائر نے مذہبی گیت گائے اور فادر عدیل مظہر نے ملکی سا لمیت, عالمی امن اور خوشحالی کے لئے دعا کروائی چرچ کو رنگ برنگی لائٹوں اور کرسمس ٹری سے سجایا گیا تھا کرسمس کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں بچوں کی رونقیں خاص طور دیکھنے کے قابل تھیں خواتین,بچوں اور مرد حضرات کی دلچسپی کی چھوٹی چھوٹی ایکٹویٹیز بھی رکھی گئیں تھیں جن کو شرکاء نے بہت انجوائے کیا بچوں میں سانتا کلاز نے کر سمس تحائف تقسیم کئے پاکستان کرسچین کیمونٹی بیلجیئم جس کے بانی فادر عدیل مظہر ہیں اور اس کے زیر اہتمام ہر سال کرسمس تہوار کے ساتھ ساتھ تمام مسیحی مذہبی تہوار بھی اپنی عقیدت وا حترام کے ساتھ منا ئے جاتے ہیں آج کے کرسمس تہوار کو گڈو بھائی نے آرگنائز کیا اور اس کے گیتوں کے پروگرام کے پیش کا ر شاہد پرویز تھے اور کرسمس تقریب کے لئے پرویز بھٹی اور دیرک پائس کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں

Please follow and like us: