یورپین یونیورسٹی لیفکے سائپرس میں فوٹو گرافی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا پاکستان پریس کلب برسلز کے ممبران کی سینئر صحافی رشید احمد کو مبارک باد


برسلز (مرزا عمران بیگ ) پاکستانی طالبعلم توصیف رحمان نے ترک سائپرس کی انٹرنیشنل یونیورسٹی یورپین یونیورسٹی آف لیفکے میں فوٹو گرافی کے دو مقابلوں میں حصہ لے کر ایک میں پہلی اور دوسرے میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ۔ توصیف رحمان یورپین یونیورسٹی لیفکے سائپریس میں شعبہ سول انجینئرنگ کے تیسرے سال کے طالبعلم اور برسلز میں مقیم سینیئر صحافی رشید احمد کے بیٹے ہیں پاکستان پریس کلب برسلز کے ممبران اور کیمیونٹی کی اہم شخصیات نے ڈیلی پارلیمنٹ ٹائمز کے نامہ نگار رشید احمد کو بیٹے کی اس اہم کامیابی پر مبارک باد ی ا ور اس اعزاز کو پاکستان کا اعزاز قرار دیا تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی نے اس سال کے وسط میں کلر اور بلیک اینڈ وائٹ فوٹو گرافی کے مقابلوں کا انعقاد کیا تھا ان مقابلوں میں توصیف رحمان نے کلر فوٹوگرافی میں پہلی اور بلیک اینڈوائٹ فوٹو گرافی میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کے پرچم کو بلند کی

Please follow and like us: