برسلز (ڈیلی پیغام ) بلجئیم کی مشہور شخصیات شکیل گوہر، اکبر گوہر، رشید احمد گوہر، عبداللہ گوہر اور اکرام گوہر کی والدہ کے انتقال پر ملال پر بیورو چیف اے ون ٹی وی بلجئیم مرزا عمران بیگ نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ قریبی شخص کے انتقال کے صدمے سے دو چار ہونا ایک ایسا تکلیف دہ تجربہ ہے جس سے جلد یا بدیر ہر انسان کو گزرنا پڑتا ہے۔ گوہر برادران کی والدہ ایک ایسی نیک اور محبت کرنے والی خاتون تھیں جن کےجانے کا شدید دکھ انکی اولاد کو تو ہوا ہی ہے مگر برسلز کی فضا بھی سوگوار ہے۔ گوہر برادران کو تہجیز و تکلفین کی رسومات سے گزرنے سے اس تکلیف دہ حقیقت پہ یقین آنا شروع ہو جائیگا مگر والدین خصوصا ماں جیسی ہستی کی جدائی کا دکھ ہمیشہ رہے گا۔ عمران بیگ کا مزید کہنا تھا کہ میں اس دکھ و تکلیف کی گھڑی میں انکے ساتھ ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

Please follow and like us: