اسٹیٹ بینک نے اس قسم کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی، ترجمان اسٹیٹ بینک (فوٹو: فائل

کراچی: ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ 500، 1000 اور 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر جعلی سیریل نمبر کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کرنسی نوٹوں پر جعلی سیریل نمبر کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 500، 1000 اور پانچ ہزار روپے مالیت کے کرنسی نوٹوں پر جعلی سیریل نمبر کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام سوشل میڈیا سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں، اسٹیٹ بینک نے اس قسم کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔

Please follow and like us: