امریکی شہر نیو یارک میں سب سے آخر میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔ فوٹو : فائل

آکلینڈ: دنیا بھر میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا جب کہ کچھ ہی دیر بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغاز ہوا، اس موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، نیویارک ٹائم اسکوائر پر نیوایئر بال ڈروپنگ تقریب کی ریہرسل کی گئی جب کہ 12 ہزار پاونڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز اور 32 ہزار ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی گئی ہیں۔

نیوایئر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پیرس میں آئفل ٹاور کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، امریکی شہر نیو یارک میں سب سے آخر میں نئے سال کا آغاز ہوگا جب کہ جرمنی کے شہر برلن میں نیو ایئر کے موقع پر آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Please follow and like us: