برسلز( مرزا عمران بیگ ) تنویر بھٹی سماجی شخصیت برسلز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سال پاکستان کی ترقی کا سال ہے پاکستان ایک پر امن اور خوبصورت سیاحتی ملک کے طور پر سامنے آیا ہے اور توقع ہے کہ یہ پاکستان کے لئے ٹورازم کے عروج کا سال ہو گا امریکہ اور برطانیہ کے میڈیا نے پاکستان کی سیاحتی پس منظر پر اس سال کے لئے سیاحوں کے لئے آئیڈیل قرار دیا ہے یہ حقیت ہے کہ وہ ممالک اقتصادی لحاظ سے بڑے مضبوط ہیں جن کی ٹوراز م بہتر ہے پاکستان اپنے چاروں موسموں,بلندوبالا پہاڑی سلسلوں, وسیع میدانوں اور کلچر کی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے یہ رجحان ہماری معیشت میں انقلاب کا باعث بنے گا

Please follow and like us: