جنرل شاویندرا سلوا نے مجھے آرمی جوائن کرنے کی دعوت دی، اس لیے درخواست کر رد کرنا میرے لیے ممکن نہیں تھا، تھشارا ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کولمبو:  سری لنکا کے آل راؤنڈر تھشارا پریرا فوج میں بھرتی ہوگئے، انھیں گجابا رجمنٹ میں میجر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر تھشارا پریرا فوج میں بھرتی ہوگئے، انھیں گجابا رجمنٹ میں میجر کا عہدہ دیا گیا ہے، اب وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں آرمی کی نمائندگی کریں گے۔

تھشارا نے کہاکہ جنرل شاویندرا سلوا نے مجھے آرمی جوائن کرنے کی دعوت دی، میں ان کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں، اس لیے درخواست کر رد کرنا میرے لیے ممکن نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سری لنکن آرمی اپنی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہے، وہ پہلے ہی سابق ٹیسٹ کپتان دنیش چندیمل کی بھی خدمات حاصل کرچکی ہے۔

Please follow and like us: