پاکستان نے نوجوان اسکواش پلیئرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا

اسلام آباد: پاکستان کے نوجوان اسکواش کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش جونئیر اسکواش چیمپئن شپ کے مین راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ورلڈ اسکواش فیڈریشن وبرٹش اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام شیڈول برٹش جونئیر اسکواش ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ ریکنگ اسکواش کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، موصولہ نتائج کے مطابق پاکستان کے محمد احمد نے ملائیشا کے ٹائی جان کو گیارہ چار، بارہ دس ، اور گیارہ آٹھ سے مات دے کر کورٹ سے باہر جانے کا راستہ دیکھایا۔

انس علی پاکستان نے کولمبیا کے جوان کو جونز کو گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ اور گیارہ آٹھ سے شکست دی۔ پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار نور زمان نے کریم کو گیارہ سات، گیارہ تین اور تیرہ گیارہ سے ہرادیا۔ اسد اللہ پاکستان نے ڈیز ائر لینڈ کو گیارہ سات، گیارہ نو اور گیارہ چار سے مات دی۔ محمد حمزہ خان نے تھامسن انگلینڈ کو گیارہ پانچ، گیارہ دو اور گیارہ تین سے شکست دی۔

پاکستان جونئیر اسکواش ٹیم منیجر حسین ادوائی کا کہنا ہے کہ برٹش جونئیر اسکواش کے ایونٹ میں نوجوان اسکواش کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل اسکواش رینکنگ میں اپنی نمایاں پوزیشن حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسکوڈ میں شامل تمام کھلاڑی سپر فٹ ہیں اور ایونٹ میں بھر پور اندازمیں کامیابی ملک کے نام کریں گے، پاکستان اسکواش فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی ہیں۔

Please follow and like us: