شاپنگ مالز نے کپڑے کے تھیلے کی قیمت وصول کی تو گاہک ناراض ہوگئے فوٹو : سوشل میڈیا

بنکاک: تھائی لینڈ میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کے باعث کپڑے کے تھیلے خریدنے سے انکاری کنجوس گاہک سامان رکھنے کے لیے گھر سے بالٹیاں، ٹرالیاں اور سفری بیگز لے آئے۔

تھائی لینڈ میں نئے سال کے آغاز سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جہاں دن بھر میں ایک آدمی 8 پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کرتا ہے جسے ٹھکانے لگانے کا کوئی موثر نظام نہیں اور یہ تھیلیاں نکاسی آب کے لیے درد سر اور سمندری حیات کے لیے موت کا پروانہ بن جاتی ہیں۔

تھیلیوں پر مکمل پابندی کے بعد ملک بھر کے سپر اسٹور پر کپڑے کے تھیلے رکھے گئے ہیں جن کی معمولی سی قیمت بھی ہے لیکن کنجوس گاہک یہ تھیلے خریدنا نہیں چاہتے جس کے لیے انہوں نے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا، گاہک اپنے گھروں سے دو پہیوں والی ٹرالی، بالٹیاں اور سفر بیگز لے آئے۔

ThaiLand 2

پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ تھائی لینڈ کو سمندری آلودگی پھیلانے والا سب سے بڑا ملک قرار دیئے جانے کے بعد کیا گیا ہے جس کے لیے ملک کے سماجی کارکنان، تنظیموں اور اہل علم افراد نے طویل مظاہرے کیے اور باقاعدہ مہم چلائی تھی۔ تھائی لینڈ حکومت نے ملک کو 2020ء تک ملک کو پلاسٹک فری اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Please follow and like us: