مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری کی ٹوئٹ

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دیے۔

لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دئیے، یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو کے تذکرے سے واقع پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاو جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تو فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دیے۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کردی۔

Please follow and like us: