یونیورسٹی رجسٹرارصہیب راشد کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں معذورطالبہ کوہراساں کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ پروفیسر کو برطرف کردیا گیا۔

ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے اسکینڈل میں ملوث اسسٹنٹ پروفیسرواصف نعمان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی رجسٹرارصہیب راشد کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس کی میں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں واصف نعمان کونوکری سے فارغ کرنے کی منظوری دی گئی۔

Please follow and like us: