19 سالہ امریکی فوجی فورٹ جیکسن ملٹری ٹریننگ سینٹر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ فوٹو : فائل

کیرولینا: امریکا میں فوجیوں کی بنیادی ٹریننگ کے دوران ایک اہلکار مردہ حالت میں پایا گیا، چار ماہ میں پراسرار موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا میں واقع فوجی تربیت گاہ فورٹ جیکسن میں 19 سالہ اہلکار مردہ حالت میں پایا گیا۔

اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی تاہم موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ 4 مہینے میں فورٹ جیکسن میں اہلکار کی پُراسرار موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

American soldier killed

دوسری جانب فورٹ جیکسن کمانڈنگ جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ 19 سالہ اہلکار کی موت دوران ٹریننگ واقع ہوئی ہے جس پر اہل خانہ اور ساتھی اہلکاروں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

امریکی فوج کی جانب سے نوجوان اہلکار میک گران کی ملٹری ٹریننگ سینٹر میں ہلاکت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Please follow and like us: